پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2020

نوری آباد حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی

کراچی حیدرآباد موٹر وے پر نوری آباد کے قریب ٹریفک حادثے کاباعث بننے والی گاڑی کی شناخت ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کراچی کے ایک شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

کراچی ٹول پلازہ پر گاڑی گزرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں گاڑی کا بونٹ نکلا ہوا نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء حیدرآباد سے کراچی پہنچ گئے، 8 جاں بحق افراد کے ورثاء  کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے عباسی شہید اسپتال کراچی میں لیے گئے تاکہ  میتوں کی شناخت کی جاسکے۔

ورثاء کے مطابق عباسی شہیداسپتال انتظامیہ نے رپورٹ ایک ہفتے میں دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی حیدر آباد موٹر وے پر نوری آباد کے قریب مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی تھی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی۔

خمی وین ڈرائیور نے بتایا کہ آگے جانے والی گاڑی کا بونٹ اُڑ کر وین کی وِنڈ اسکرین پر آگرا جس کے بعد وین بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔

پولیس کے مطابق مسافر وین میں مجموعی طور پر 25 مسافر سوار تھے جن میں سے 15 جاں بحق ہوگئے جب کہ  سول اسپتال کے برنس سینٹر میں 6 مریض زیر علاج ہیں اور ان تمام مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :