پاکستان
Time 28 ستمبر ، 2020

نوری آباد حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج

نوری آباد وین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ واقعے کا مقدمہ وین ڈرائیور اور نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ نوری آباد کے ایس ایچ او لطیف شاہ کی مدعیت میں حادثے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں وین ڈرائیور عامر عباس اور نامعلوم کار ڈرائیور کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حادثہ وین اور کار کے ڈرائیوروں کے درمیان اوور اسپیڈ کے باعث پیش آیا، تیز رفتاری کے دوران کار کا بونٹ نکل کر وین میں لگا جس سے وین ڈرائیور سے گاڑی بےقابو ہوکرالٹ گئی اور وین کو آگ لگ گئی۔

جائے حادثہ پر 13 مسافر اور دوران علاج اسپتال میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی جب  کہ 9 زخمی زیر علاج ہیں۔

ڈی ایس پی نوری آباد نذر محمد ڈیشک کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :