کھیل
Time 14 اکتوبر ، 2020

اہم عہدے دار نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطورکپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے— فوٹو: فائل

اظہر علی کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی، کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کر دی، بورڈ عہدیداربھی ٹیسٹ کپتان سے مطمئن نہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطورکپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اظہر علی سے خوش نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم رُکن بھی اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔

مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد اظہر علی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، ایک رائے یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد کپتان کی تبدیلی عمل میں لائی جائے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :