دنیا
Time 01 نومبر ، 2020

عمرے کی ادائیگی کیلئے غیر ملکی معتمرین کی آمد شروع

مکہ مکرمہ: عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آج سے غیر ملکی معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے تیسرے مرحلے کا  آغاز آج سے ہو گا جس کے تحت سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے بعد اب بیرون ملک سے غیر ملکی باشندوں کی مکہ اور مدینہ آمد کا سلسلہ شروع ہو جائےگا۔

سعودی حکام کے مطابق آج سے مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو جائےگی اور اب روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ زیارت بھی کر سکیں گے۔

عمرے کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے پیشِ نظر مسجد الحرام میں کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق غیر ملکی عمرہ زائرین پہلے 3 دن اپنے ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے جس کے بعد زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ منتقل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :