Time 08 نومبر ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

آئی فون 12 کے نئے چارجر کی قیمت کیا ہو گی؟

فوٹو: بشکریہ دی ورج

ایپل کی جانب سے آئی فون 12 پرو میکس اور  آئی فون 12 منی کے پری آرڈرز کا آغاز ہو چکا ہے اور اب کمپنی نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ٹیکنالوجی سائٹ دی ورج کے مطابق ایپل نے آئی فون 12 کی ایسیسیریز کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس میں نیا ’میگ سیف ڈو چارجر‘ اور ’لیدر کیس‘ بھی شامل ہے۔

آئی فون کے نئے چارجر کی قیمت 129 ڈالرز یعنی پاکستانی 20 ہزار 530 روپے رکھی گئی ہے جو کہ ایک وقت میں آئی فون کے ساتھ ساتھ ایپل واچ کو بھی چارج کر سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق آئی فون کے 129 ڈالرز کے چارجر کے ساتھ پاور برک (ایڈاپٹر) نہیں ملے گی، صارفین کو 20 واٹ یو ایس بی سی پاور برک 19 ڈالرز میں الگ سے خریدنا ہو گا۔

دوسری جانب کمپنی کی جانب سے چارجر کی قیمت کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن یہ صارفین کب سے خرید سکیں گے، اس حوالے سے کمپنی نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

علاوہ ازیں ایپل نے نئے چارجر کے علاوہ نئے لیدر کیس بھی پیش کیے ہیں جسے صارفین 129 ڈالرز میں خرید سکتے ہیں اور یہ لیدر کیسز آئی فون 12 کے چاروں ماڈلز کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :