پاکستان
Time 12 نومبر ، 2020

مریم نواز بھی حلیمہ سلطان کو کاپی کرنے لگیں؟

فوٹو : سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گلگت کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کے دوران مختلف انداز میں کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

مریم نواز کا ڈریسنگ اسٹائل جہاں ان کی شخصیت کو انفرادیت بخشتا ہے وہیں کئی خواتین ان کا ڈریسنگ فالوور بھی بنادیتا ہے۔

اس بار گلگت بلتستان کے انتخابی جلسوں میں مریم نواز کا منفرد ڈریسنگ لک سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں شامل ایک تصویر میں انہیں مشہور زمانہ ترک ڈرامہ ارطغرل کی اداکارہ حلیمہ سلطان سے تشبیہ دی جارہی ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا

یہ تصویر گزشتہ روز گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں جلسے کی ہے جس میں مریم نواز سر سے پاؤں تک نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس ہم رنگ دوپٹہ (اسکارف ) ٹوپی اور آرائشی ماتھا پٹی میں پہنی نظر آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے اس روپ کو حلیمہ سلطان کی کاپی قرار دیتے ہوئے تنقیدی وتعریفی دونوں قسم کے تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے ڈریسنگ لک'ارطغرل غازی' کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان سے متاثر ہوکر اپنایا ہے۔

جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مریم نواز اس لک میں حلیمہ سلطان سے کہیں زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

گلگت بلتستان انتخابی مہم اورمریم نواز کے منفرد ڈریسنگ لک

سوشل میڈیا کے تقریباً ہر پلیٹ فارم پر مریم کے گلگت بلتستان ڈریسنگ اسٹائل کے چرچے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کے ڈریسنگ لک کو خاصا پسند کیا جارہا ہے۔

ان  اسٹائل میں کہیں مریم نواز کا انتخابی جلسے میں اپنایا براؤن لباس کے ہمراہ چترالی ٹوپی ڈریسنگ لک کافی مقبول ہوا تو کہیں وادی شگر میں مہرون فل کوٹ کے ہمراہ مہرون لباس۔


مزید خبریں :