Time 30 نومبر ، 2020
پاکستان

خوشیاں بانٹنے والا ہاتھی 'کاون' اپنی زندگی کے نئے سفر پر چل پڑا

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں خوشیاں بانٹنے والا ہاتھی 'کاون' اپنی زندگی کے نئے سفر پر چل پڑا۔

روس کا خصوصی طیارہ کاون ہاتھی کو  لے کر کمبوڈیا روانہ ہو گیا جہاں کاون سینکچری میں دوسرے ہاتھیوں کے ساتھ زندگی گزارے گا۔

ہاتھی کاون 1985 میں پاکستان کو سری لنکن صدرکی جانب سے تحفے میں ملا تھا، 35 سال یہاں گزارنے کے بعد اب کاون کمبوڈیا میں زندگی کے باقی ایام گزارے گا، بچوں کا دل بہلانے والے کاون نے اسلام آباد کے چڑیا گھر میں بہت مشکلات سہیں۔

کاون اپنی ساتھی ہتھنی کی موت کے بعد تنہائی کا شکار رہا جسے زنجیروں میں جکڑا گیا اور وہ چڑیا گھر انتظامیہ کی لاپرواہی کا شکار بھی رہا۔

کاون کے ساتھ زیادتی دیکھ کر امریکی پاپ گلوکارہ اور رضاکاروں نے اس کی بہتر ماحول میں منتقلی کی مہم چلائی، سینیٹ نے بھی کاون کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیا جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاون کی محفوظ مقام پر منتقلی کے احکامات جاری کیے۔

اپنی کٹھن زندگی کے باعث کاون بہت خوفزدہ رہتا تھا، آسٹریا سے آئے ڈاکٹر امیر خلیل نے اس کا علاج کیا اور مختصر عرصے میں کاون کی زندگی میں خوشگوار تبدیلیاں لا کر اسے بیرون ملک منتقلی کے قابل بھی بنایا گیا۔

مزید خبریں :