Time 04 دسمبر ، 2020
پاکستان

ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف جعلسازی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ 

حکام کے مطابق ڈی سی لاہور کی جانب سے بجھوائے جانے والے ریفرنس میں سیف الملوک کھوکھر پر الزام ہے کہ انہوں نے حلقہ پٹواری افتخار احمد اور سب رجسٹرار راجہ ندیم کی ملی بھگت سے 22 کنال 11 مرلہ کی جعلی سرنڈر ڈیڈ درج کرائی جس سے قومی خرانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ 

سرنڈر ڈیڈ مشترکہ وراثت کی منتقلی یا فروخت کے وقت تیار کی جاتی ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں سے سرکاری خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

مزید خبریں :