Time 10 دسمبر ، 2020
پاکستان

لاہور میں پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کیلیے حکومتی حکمت عملی تیار

حکومت نے لاہور میں پی ڈی ایم کاجلسہ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے اے، بی اور سی پلان ترتیب دیے ہیں جس میں پلان اے کے تحت پنجاب کے دیگر اضلاع سے آنے والے کارکنوں کو وہیں روکا جائے گا اور پلان میں لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پرکنٹینر لگائےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پلان سی کے تحت جلسے میں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مقامی ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں تیار کر کے حکام کو بھجوا دی ہیں اور  13 دسمبر کے جلسے کے لیے دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی بلائی جائےگی ۔

ذرائع نے بتایا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے جلسے کے شرکا کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے جس پر حکومت نے جلسے کے لیے سہولت فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اب تک سیکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :