Time 14 دسمبر ، 2020
پاکستان

'ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے'

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پشاور، ملتان، کراچی اور لاہور کے ناکام جلسوں کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹولے کی سیاست ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسےکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور کے باشعور شہریوں نے جلسے میں شرکت نہ کر کے  پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کر دیا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر  نے لاہور جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں مل کر بھی لاہور میں اکیلے تحریک انصاف جیسا جلسہ نہ کر سکیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل بولے کہ 3 ماہ کی کمپین، سوا ارب کی انویسمنٹ، 11 جماعتیں اور نتیجہ ایک فلاپ جلسہ، پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ یہ کہہ رہے تھے ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم تو ان کے خلاف ہوگیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ  رشید نے بھی پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :