Time 22 دسمبر ، 2020
پاکستان

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 50 سالہ خاتون شہید

بھارتی فوج  کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر  تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ میں 50 سالہ خاتون شہید اور 4 سالہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ میں 4سالہ بچی نایاب سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج معالجے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :