پاکستان
20 ستمبر ، 2012

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے یو ایس ایڈ کے سربراہ راجیوشاکی ملاقات

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے یو ایس ایڈ کے سربراہ راجیوشاکی ملاقات

واشنگٹن…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے یو ایس ایڈ کے سربراہ راجیوشا نے بدھ کو ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ گزشتہ روز واشنگٹن پہنچی تھیں اور جمعہ کو امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات کریں گی۔ وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر اور امریکی تجارتی نمائندے سے بھی ملیں گی۔ وزیر خارجہ کیپٹل ہل میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر پاکستان کے موقف کو بھی اجاگر کریں گی، یہ ان کا امریکہ کا پہلا دور ہے۔

مزید خبریں :