کیا اسرا بلگیج پاکستان کسی خاص مقصد کیلیے آئی ہیں؟

فوٹو: فائل

شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بیلگیج کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان میں موجود ہیں تاہم اب کہا جارہا ہے کہ اسرا بلگیج پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیم پشاور زلمی کی سفیر بننے جا رہی ہیں۔

دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ پشاور کے لیے پھولوں کا شہربھی درج کیا (واضح رہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر جبکہ پشاور کو پھولوں کا شہر کہا جاتا ہے)۔

اسرا بیلگیج کی شیئر کی گئی تصویر کے بعد مداحوں کی جانب سے اسرا کی پاکستان آمد کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

مزید برآں اسی روزٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے بھی پشاور کو’’ پھولوں کا شہر ‘‘ لکھا۔

ٹویٹ منظر عام آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اسرا بلگیج آنے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی سفیر بننے ہونے جا رہی ہیں۔

تاہم  اداکارہ کی جانب سے اب تک پاکستان میں موجودگی یا پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیے جانے سے متعلق کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

اسکرین گریب

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اداکارہ کی پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیے جانے کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی گئی تھیں، یہی نہیں اس حوالے سے اداکارہ کا ٹویٹ بھی منظر عام آیا تھا۔

مزید خبریں :