Time 21 جنوری ، 2021
پاکستان

غیرت کے نام پر خاتون اور 4 بچوں کو اینٹ کے وار کرکے قتل کردیا گیا

گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور چار بچوں کو قتل کردیا گیا، قاتل خاتون کا شوہر نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو سر پر وار کرکے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں گھر سے ملیں۔

گوجرانوالہ میں خاتون اور اسکے چار بچوں کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ شوہر ہی بیوی اوربچوں کا قاتل نکلا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کوغیرت کےنام پرقتل کیا، بچے سوتے میں سے جاگ گئے تو انہیں بھی اینٹیں مار کرمار ڈالا۔

پولیس کےمطابق ڈوگرانوالہ کےرہائشی عمران نے بتایاکہ غیرت کےنام پر صبح 5 بجے بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کیا، اس دوران چیخ پکار سننے کی وجہ سے بچے بھی جاگ گئے جس پر اپنےہی 2سے 9سا ل کی عمروں کےچاروں بچوں کو بھی جان سے مار دیا۔

ملزم کے مطابق بعد میں اینٹ کو  واش کرنے کے بعد گھر سے چلا گیا تھا۔

پولیس کاکہناہےکہ مقتولہ نے دس سال پہلے ملزم عمران سے پسند کی شادی کی تھی، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :