پاکستان
22 ستمبر ، 2012

کراچی، محمود آباد میں فائرنگ سے سابق رکن سندھ اسمبلی جاں بحق

کراچی، محمود آباد میں فائرنگ سے سابق رکن سندھ اسمبلی جاں بحق

کراچی…افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے سابق رکن سندھ اسمبلی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محمود آباد گیٹ پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک عطا پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر سیمی جمالی نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ ملک عطا کی لاش تا حال جناح اسپتال میں موجود ہے۔ملک عطامحمد اقلیتوں کی نشست پر منتخب ہوئے تھے

مزید خبریں :