پاکستان
23 ستمبر ، 2012

حب کینال میں شگاف پرکرنے کیلئے مشینری پہنچا دی گئی

حب کینال میں شگاف پرکرنے کیلئے مشینری پہنچا دی گئی

کراچی… حب کینال میں شگاف پرکرنے کیلئے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے اور شگاف پر کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم موقع پر موجود ماہرین کا کہنا ہے کہ مرمتی کام میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں جس کے باعث حب کینال سے پانی وصول کرنے والے علاقوں میں فراہمی معطل رہے گی۔ واضح رہے کہ حب کینال کے چینل نمبر23 میں شگاف پڑنے سے کراچی کو شہر کی پانی کی سپلائی معطل ہو ہے اور تقریباً 10کروڑ گیلن پانی کراچی کو سپلائی نہیں کیا جاسکے گا۔شگاف پڑنے سے پانی مدینة الحکمت اور بھورے خان گوٹھ کے اطراف میں پھیل رہا تھا تاہم کینال میں ڈیڑھ کلومیٹر پیچھے موجود مین گیٹ کو بند کرنے سے اب پانی کے بہاوٴ کو کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :