24 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رحمان ملک کے خلا ف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں رحمان ملک نااہل ہوجائیں گے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی طر ف سے دُہری شہریت کیس میں فیصلے آنے کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔