پاکستان

وزیراعظم نے نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبےکی منظوری دے دی

وزیرِاعظم عمران خان نے راولپنڈی میں نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری  دیتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دے دی۔

اعلامیےکے مطابق 75 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ دو سال میں مکمل ہونے کی توقع  ہے، منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی،  سرکاری زمین پر دو مالز بھی بنائے جائیں گے اور منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائےگا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں گی،نالہ لئی منصوبہ روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :