25 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… این آر او عمل درآمدکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔ سماعت کی ابتداء میں وزیرقانون فاروق نائیک نے روسٹروم پر وزیراعظم سے ملنے والا اختیار اور سوئس حکام کو لکھے گئے خط کا مسودہ پیش کردیا۔ سماعت میں عدالت نے سوئس حکام کو لکھے جانیوالے خط کے بعض مندرجات پر اعتراض کر دیا۔ جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک قیوم کے خط اور اس خط کے ریفرنس نمبر میں فرق ہے، مناسب ہوگا کہ خط میں مکمل ریفرنس نمبر لکھا جائے۔ بعد ازاں : عدالتی سماعت میں 15 منٹ کا وقفہ کر دیا گیا۔وقفےکے دوران ججز خط کے مسودے کا جائزہ لیں گے