19 فروری ، 2021
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے مہنگی بجلی، گیس اور گردشی قرضہ سب کا ذمہ دار ( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو قرار دےدیا۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ نے ملک کا وہ حال کیا جو دشمن کی فوج بھی نہیں کرتی۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کا نہیں ڈھائی سال کا احوال بتائیں، قرض تو سب لیتے تھے لیکن اس حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔