19 فروری ، 2021
لاہور کے علاقے شالیمار میں کار پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون پر موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت نائلہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے فیاض نامی شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ تین بچوں کی ماں اور محکمہ ریلوے میں ملازم تھی، واقعے کی مزید تفتیش کی جاری ہے۔