26 ستمبر ، 2012
اسلام آباد… اٹارنی جنرل عرفان قادر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ صدر کو مقدمات میں استثنیٰ حاصل ہے۔ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کور ٹ کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج ماحول بدل جائے گا، ہم سپریم کورٹ سے تصادم نہیں چاہتے۔ اس موقع پر جب صحافیوں نے وزیرقانون فاروق نائیک سے آج جمع کرائے جانے والے خط کے مندرجات سے بارے میں استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ صبر کریں، تھوڑی دیر میں سب پتہ چل جائے گا۔