Time 24 فروری ، 2021
پاکستان

اسپیکر سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 25 فروری کے اجلاس میں شرکت کےلیے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی نے جیونیوزکو بتایاکہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کل کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ کسی دباؤ میں نہیں بلکہ آئین و قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔

مزید خبریں :