دنیا
Time 25 فروری ، 2021

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کامیاب سرجری

فوٹو: فائل

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اپینڈیسائٹس کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آپریشن ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کیا گیا۔

ایوان شاہی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو کامیاب اپینڈیسائٹس سرجری کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :