دنیا
Time 17 مارچ ، 2021

سوئیڈن، لیٹویا اور وینزویلا نے بھی ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک دیا

سوئیڈن، لیٹویا اور وینزویلا بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال روکنے والے 12 سے زائد یورپی ممالک کے ساتھ شامل ہو گئے۔

کینیڈا کی مشاورتی کمیٹی نے ایسٹرازینیکا ویکسین کو 65 برس سے زائد عمر کے افراد کے لیے محفوظ قرار دیا ہے جب کہ اس سے پہلے کمیٹی نے ویکسین کی مخالفت کی تھی۔

پینل کا کہناہے کہ سابق فیصلے میں تبدیلی عوام پر کیے گئے تین حالیہ سروے رپورٹس کی روشنی میں کی گئی۔

 یورپین میڈیسن ایجنسی نے ایسٹرا زینیکا ویکسین سے خون جمنے کے خدشات مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے دوران خون جمنے کے واقعات انتہائی کم ہیں البتہ  یورپین میڈیسن ایجنسی کی سیفٹی کمیٹی کل رپورٹ دے گی۔

دوسری  جانب فائزر بائیو این ٹیک اور موڈرنا نے 6 ماہ سے 12 سال کے بچوں پر کورونا ویکسین کی آزمائش شروع کردی جب کہ  جانسن اینڈ جانسن اور ایسٹرا زینیکاکی جانب سے بھی 6 برس سے کم عمر بچوں پر ویکسین کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :