25 مارچ ، 2021
مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اسٹوریز پر ردعمل کے اظہار کے لیے اسٹیکرز کی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
انسٹاگرام فی الحال اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے صارف کو 8 ایموجیز پیش کرتا ہے تاہم جلد ہی صارفین کے لیے انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے لیے مزید اسٹیکرز متعارف کروا دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کے اظہار کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے جن میں کسی ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارف کسی بھی صارف کی انسٹاگرام اسٹوری پر رد عمل کا اظہار کرپائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انسٹالیک ٹوئٹر ہینڈلر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز پر رد عمل کے اظہار کے مختلف اسٹیکرز کی آزمائش کر رہا ہے۔
ویڈیو میں انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز (ہیپی، لوو ، فنی اور سیڈ) دیکھے جا سکتے ہیں، اور ہر کیٹگری میں مزید 5 اسٹیکرز شامل ہیں۔
تاہم اب تک یہ واضح نہ نہیں ہو سکا ہے کہ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔