دنیا
Time 31 مارچ ، 2021

'سیکرٹ ویڈنگ': چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ نے خاموشی توڑ دی

گھر کے پچھلے حصے میں ہونے والی شادی میں صرف ہم دونوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ تھے، میگھن مارکل

انگلینڈ کے شہر کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ میگھن مارکل اور برطانوی شہزادہ ہیری کی شادی قلعہ ونڈسر میں ہونے والی باضابطہ تقریب سے کچھ دن قبل ہوئی تھی۔

ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی شو پر میزبان اوپرا ونفری کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی شادی باضابطہ تقریب سے کچھ دن پہلے ہی ایک خفیہ تقریب میں شہزادہ ہیری سے آرچ بشپ نے کرائی تھی۔

میگھن مارکل نے کہا تھا کہ'آپ کو پتا ہے شادی سے 3 دن پہلے ہی ہماری شادی ہوگئی تھی جو کہ کوئی بھی نہیں جانتا۔'

انہوں نے کہا کہ گھر کے پچھلے حصے میں ہونے والی اس شادی میں صرف وہ دونوں اور کینٹربری کے آرچ بشپ تھے۔

تاہم، رائٹرز کے مطابق کینٹربری کے آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے اس دعوے کی تردید کر دی ہے۔

جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ قانونی شادی اس ہفتے کے دن ہی ہوئی تھی اور انہوں نے خود شادی کے سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔'یہ ایک جرم ہوتا ہے اگر میں ایسی چیز پر دستخط کرتا جو کہ سچ نہیں تھی۔'

جسٹن ویلبی نے شہزادہ ہیری اور میگھن کے ساتھ شادی سے قبل کئی باضابطہ اور پرائیویٹ ملاقاتوں کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ان کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔

جسٹن ویلبی کے مطابق جب آپ ایک پادری سے گفتگو کرتے ہیں تو آپ کو امید ہوتی ہے وہ بات چیت ہمیشہ پرائیویٹ ہی رہے گی۔

مزید خبریں :