پاکستان
Time 02 اپریل ، 2021

ڈسکہ الیکشن: سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: این اے 75 ڈسکہ کے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ  کے شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، (ن) لیگ کے شیروں نے اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا، شاباش ڈسکہ والو، شاباش نوشین۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا ہے اور  صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی،  وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے کا حساب دینا ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ان کو الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر حلقے میں دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے حلقے میں 10 اپریل کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی کے دوران 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید خبریں :