پاکستان
Time 29 اپریل ، 2024

ایم کیو ایم رہنما رضا علی عابدی قتل کیس میں 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے  رہنما رضا علی عابدی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نےرضا علی عابدی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا اور حکم دیا کہ  دیگر ملزمان جب بھی گرفتا ہوں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رضا علی عابدی کو 2018 میں نامعلوم حملہ آوروں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے علاقے خیابان غازی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مزید خبریں :