13 فروری ، 2012
پشاور… پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما انور کمال مروت مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئے ۔ انور کمال مروت کو ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم راہ نماوٴں میں ہوتا تھا وہ خیبر پختون خوا اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور پاکستان مسلم لین کے صوبائی جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ انور کمال مروت1997 سے 2002 تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔ مرحوم کا تعلق خیبر پختون خوا کے جنوبی ضلع لکی مروت سے تھا۔