13 فروری ، 2012
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے پارٹی کے مرکزی ناراض رہنما انجینئر امیر مقام سے ملاقات کرکے ان کے تحفظات دورکرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔ جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے رابطوں اور مسلم لیگ ن میں ممکنہ شمولیت کی اطلاعات کے بعد مسلم لیگ ق نے انہیں منانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔چودھری برادران نے مشاہد حسین سید کو انجینئر امیر مقام کو منانے کا ٹاسک دیا ، جس پر انہوں نے اسلام آباد میں انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امیر مقام نے موٴقف اختیارہے کہ وہ پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں کی مشاورت کے بعد ہی اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔