Time 22 اپریل ، 2021
پاکستان

’پاکستان کو جون تک فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کر دی جائے گی‘

پاکستان کو جون تک فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کر دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  وفاقی حکام نے بتایا کہ کوویکس کے ذریعے پاکستان کو فائزر کی میسنجر ایم آر این اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے  فائزر کی ویکسین کو منفی 70 ڈگری پر اسٹور کرنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر حاصل کیے گئے ہیں جن  کو ملک کے 16 شہروں میں نصب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز کے ساتھ خصوصی اے سی اور جنریٹر بھی منگوائے گئے ہیں۔


مزید خبریں :