شیاؤمی کی 200 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ فون لانے کی تیاری

فوٹوبشکریہ ٹوئٹر

اسمارٹ فون بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی 200 میگا پکسل کیمرے والا اسمارٹ متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیاؤمی اس وقت 200 میگا پکسل کیمرا سینسر جیسی خصوصیات والے اسمارٹ فون پر کام کررہی ہے تاہم اس وقت سب سے زیادہ طاقتور ترین کیمرا 108میگا پکسل ہے۔

رپورٹ کے مطابق متعارف کروائے جانے والے فون کے کیمرے میں 0.64 وی ایم پکسلز ہوں گے جو اب تک کے سب سے چھوٹے پکسلز ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 200 ایم پی فون کب تک متعارف کروایا جائے گا۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی کورین کمپنی سام سنگ ایک 200 میگا پکسل سینسر کیمرے والا اسمارٹ فون متعارف کروارہی ہے مگر اس کیمرے میں 0.64 μml  یونٹ پکسلز ہوں گے۔

تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ اعزاز جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے بجائے شیاؤمی کو حاصل ہوگا۔

مزید خبریں :