ثنا خان کا حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب

فوٹو انسٹاگرام

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنے پردے اور حجاب پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب دے دیا۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ثنا خان نے گزشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور  بعدازاں انہوں نے گجرات کے مفتی انس سے شادی کرکے اپنی زندگی اسلامی احکامات کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ثنا خان گاہے بگاہے حجاب میں ملبوس تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم گزشتہ روز بھی اداکارہ کی جانب سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑا ہوا ہے۔

فوٹو انسٹاگرام

سابقہ اداکارہ کی اس تصویر پر ایک صارف نے پردے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا 'اتنا پڑھائی لکھائی کرنے کا کیا فائدہ جب سب کی طرح پردے میں ہی رہنا ہے‘؟

ثنا نے صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا 'میرے بھائی جب پردے میں رہ کر میں اپنا بزنس کرسکتی ہوں، اچھے سسرال والے اور شوہر حاصل کرسکتی ہوں تو مجھے اور مزید کس چیز کی خواہش ہو سکتی ہے؟'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'سب سے ضروری یہ ہے کہ اللہ میری ہر طرح سے حفاظت کرتا ہے الحمداللہ اور میں اپنی تعلیم بھی مکمل کرچکی ہوں'۔

مزید خبریں :