23 جون ، 2021
کوئٹہ: بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 14 اراکین اسمبلی کوکوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں بیٹھے 2 روز گزر گئے۔
اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 17 اراکین اسمبلی کے خلاف 18 جون کو اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے مقدمہ درج ہے، اسی حوالے سے اراکین اسمبلی پیر کی دوپہر گرفتاری دینے تھانہ بجلی روڈ پہنچے تھے۔
پولیس کی جانب سے ان اراکین کو گرفتاری کی پیشکش کے باوجود گرفتار نہیں کیاگیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کے 14 اراکین اب بھی بجلی روڈ تھانے میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اراکین اسمبلی کو گرفتار نہیں کررہی ہے جب کہ اپوزیشن اراکین تھانے سے نکلنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن اراکین کی جانب سے منگل کوبجلی روڈ تھانے میں سینیٹر عثمان کاکڑ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کاانعقاد بھی کیا جس میں مقررین نے سابق سینیٹر اور پشتون خواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کی صوبے کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔