پاکستان
Time 25 جون ، 2021

لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں تیار کردہ کورونا ویکسین کا جانور پر پہلا تجربہ

لاہور کی ویٹرنری یونیورسٹی میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کا جانور پر پہلا تجربہ کیا گیا ہے۔

مائیکروبائیولوجی  ڈائریکٹر پروفیسر طاہر یعقوب نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی نے خرگوش پر کورونا ویکسین کا پہلا تجربہ کیا، اس میں کچھ خامیاں سامنے آرہی ہیں جس میں بہتری لائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ابھی پہلے تجربے کے نتائج کا انتظارہے اور دوسرا تجربہ بندر پر کیا جائے گا جس کی کامیابی کے بعد اس کا انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  جلد ہی اپنے ملک کی تیار کردہ ویکسین پر آجائیں گے۔


مزید خبریں :