Time 29 جون ، 2021
پاکستان

کراچی: ڈیفنس، کلفٹن میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی

فائل فوٹو

کراچی:کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے کتوں کے کاٹنے کے واقعات کے بعد رجسٹریشن کا آغازکردیا۔

ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں کیلئے فارم کا اجراء کردیاگیا ہے، ان علاقوں میں کتے رکھنے والے افراد کو کوائف جمع کروانا ہوں گے اور  ایک کتے کی رجسٹریشن فیس 2250 روپے ہوگی۔

سی بی سی حکام کے مطابق کتوں کو کنٹونمنٹ ایکٹ 1924 کے ایکشن 119 کے تحت رجسٹرڈ کروایا جائے گا اور کتے کے رجسٹریشن کی اجازت دینا یا نہ دینے کا اختیار بورڈ کے پاس ہوگا، رجسٹریشن نہ کروانے والے کتوں کے مالکان کو جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

ڈیفنس اور کلفٹن میں کتوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ دو کتوں کی جانب سے ڈیفنس فیز 6 میں راہ گیرپر حملہ کے بعد کیا گیا۔

مزید خبریں :