13 اکتوبر ، 2012
سکھر …سکھر میں پسند کی شادی کرنے پر جرگہ نے لڑکے کی دو بھتیجیوں کو ونی اور 4 لاکھ روپے جرمانے عائد کردیا۔سکھر پریس کلب کے سامنے پنوعاقل کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے اللہ ڈنو چاچڑ نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ احتجاج کیا، اسکا کہنا تھا کہ اس کے بھائی شاہ ڈنو چاچڑ نے چھ ماہ قبل مسمات حیاتاں چاچڑ سے پسندشادی کی تھی۔ جس مقامی وڈیرے سکندر چاچڑ نے جرگہ کیا۔ جرگہ نے شاہ ڈنو چاچڑ پر چار لاکھ روپے جرمانہ اور اس کی دو بیٹیوں 12 سالہ سسی اور چھ سالہ اللہ ڈیوائی کو ونی کر کے لڑکی کے رشتہ دار لڑکوں سے نکاح کرادیا۔ وڈیرے نے 12 سالہ سسی کی رخصتی کرادی اور اب چھ سالہ اللہ ڈیوائی کی رخصتی کرانے پر زور دیا جارہا ہے۔