Time 28 اگست ، 2021
پاکستان

کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کب سے لگے گی اور قیمت کیا ہوگی؟

بیرون ملک جانے کے خواہاں افراد کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز  یعنی تیسری ڈوز لگواسکتے ہیں لیکن یہ مفت نہیں ہوگی اور اس کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی ا و سی) نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد متعلقہ ممالک کی منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر  ڈوز یکم ستمبر سے لگائی جائے گی۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بوسٹر ڈوز کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔  بوسٹر ڈوز صرف منتخب کورونا ویکسین سنٹرز پر ہی لگائی جائے گی۔

علاوہ ازیں این سی او سی اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں ویکسین کی اہل آبادی میں سے 65 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 خیبر پختونخوا حکومت نے 30 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم اور تنخواہیں بند کرنے کا اشارہ  دیا ہے۔

مزید خبریں :