10 ستمبر ، 2021
افغانستان کے صوبہ نمروز میں طالبان سے جھڑپ میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی مبینہ طورپر صوبہ نمروز کے ضلع زرنج میں افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
فاروق بنگلزئی پرالزام تھا کہ ننگرہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی نے کئی بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا، فاروق بنگلزئی نے بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اورپولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا۔