Time 20 ستمبر ، 2021
کاروبار

ایف بی آرکی کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ اپنانےکی ہدایت

فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر ) نےکارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ادائیگی کے لیے  رعایتی مدت دیتے ہوئے یکم نومبر سے ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ اپنانے کو کہا ہے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کےمطابق ٹیکس قوانین تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 کے ذریعے اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا اور سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

کاروباری برادری کو ڈھائی لاکھ روپے کے اخراجات ڈیجیٹل طریقے سے ادا کرنے میں 40 روز کی مہلت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 کاروباری طبقہ چیک ، پے آرڈر ، بینک ڈرافٹ یا بینکنگ طریقے سے اخراجات ادا کرسکتا ہے، یکم نومبر سے ڈیجیٹل بینکنگ طریقے سے اخراجات ظاہر کرنے ہوں گے۔

ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کے لیے طریقہ کار طےکیا جا رہا ہے۔