موٹروے پر پسنجر سیٹ سے گاڑی ڈرائیو کرنیوالا ٹک ٹاکر گرفتار

پشاور اسلام آباد موٹروے پر پسنجر سیٹ سے گاڑی ڈرائیو کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

موٹر وے پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر کارروائی کی۔ 

ملزم نے اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والی اس ویڈیو کے علاوہ اسلحے کے ساتھ اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

حال ہی میں ملزم کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پسنجر سیٹ سے موٹروے پر گاڑی ڈرائیور کررہا تھا جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکا تھا۔

مزید خبریں :