25 ستمبر ، 2021
بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین 7 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی ائیر پورٹ پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر شخصیات نے سرکاری مہمان سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔
بوہرا کمیونٹی کے روحانی پیشوا قومی ائیرلائن پی آئی اے کی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب نیروبی سے کراچی پہنچے۔
بوہرا کمیونٹی کے سربراہ کی کراچی آمد کے موقع پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر پولیس حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق سیدنا مفضل سیف الدین ریاست کے خاص مہمان کے طور پر کراچی میں قیام کریں گے، انہیں وی وی آئی پی شخصیت کا پروٹوکول دیا جارہا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے صدر مملکت اور وزیر اعظم کی سکیورٹی کے مساوی حفاطتی انتظامات کیے گئے ہیں۔