ٹک ٹاک کے فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی

اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں: فوٹو ٹک ٹاک
اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں: فوٹو ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کے فعال صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں، سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں، ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو متحرک کرنا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک اپنے تخلیق کنندگان کی صلاحیتوں اور مستند ہونے کے باعث روزمرہ زندگی کا نہایت پسندیدہ حصہ بن چکا ہے۔

ٹک ٹک کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لے کر فن، مقاصد اور  ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

مزید خبریں :