آریان کی دوست کروز شپ پر منشیات کیسے لیکر گئی؟ این سی بی نے ویڈیو جاری کردی

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

دو روز قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان کو عدالت میں پیش کیا تھا جس پر عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔

گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان کی دوست مونمُن دھمیچا کی جانب سے خفیہ انداز میں منشیات کروز شپ میں لے جانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این سی بی کی خاتون اہلکار کروز شپ میں مبینہ طور پر مونمُن دھمیچا کے کمرے سے ملنے والے سامان میں موجود سینیٹری پیڈز سے منشیات کی گولیاں برآمد کررہے ہیں۔

دوسری جانب مونمُن دھمیچا کے بھائی نے این سی بی کے الزامات کی سختی سے تردید کی  ہے اور انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ آریان خان منشیات کیس میں ممبئی کی سینٹرل جیل میں قید ہیں اور وہ بیرک نمبر ایک کے قیدی ہیں۔

مونمُن دھمیچاکون ہیں؟

مونمُن نے اپنی تعلیم ساگر میں ہی مکمل کی— فوٹو:فائل
 مونمُن نے اپنی تعلیم ساگر میں ہی مکمل کی— فوٹو:فائل

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ مونمُن دھمیچا ایک ماڈل ہیں اور وہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ساگر میں رہتی ہیں۔

مونمُن کی والدہ کا گذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا،ان کے ایک بھائی پرنس دھمیچا بھی ہیں جو دہلی میں کام کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ مونمُن نے اپنی تعلیم ساگر میں ہی مکمل کی۔

مونمُن انسٹاگرام پر اتنی فعال نظر نہیں آتیں اور ان کے صرف 10 ہزار فالورز ہیں جبکہ کسی بالی وڈ شخصیت نے انہیں فالو بھی نہیں کیا ہوا۔

مزید خبریں :