منشیات کیس: آریان کے دوستوں کے وکیل نے کیس پر اہم سوالات اٹھادیے

ارباز اور منمون کے وکیل طارق سید نے کیس سے متعلق اہم پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا/ فائل فوٹو
ارباز اور منمون کے وکیل طارق سید نے کیس سے متعلق اہم پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے ہمراہ گرفتار ہونے والے ان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کے وکیل نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کی۔

ارباز اور منمون کے وکیل طارق سید نے کیس سے متعلق اہم پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سےکیس کو بلاوجہ طول دیے جانے پر سوالات اٹھائے۔

طارق سید نے کہا کہ پولیس کے مطابق ارباز مرچنٹ کے جوتوں سے 5 گرام چرس برآمد ہوئی ہے تو پھر انہیں تحویل میں لینے کی کیا ضرورت تھی جب اتنی کم مقدار میں چرس برآمد ہوئی؟

انہوں نے سوال کیا کہ ارباز نے اس بات کا اعتراف بھی کرلیا تھا کہ وہ یہ 5 گرام چرس جہاز پر پینے جارہا تھا، پھر اس سیدھے اور واضح معاملے کی مزید تفتیش کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

وکیل سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ الزام سچ ہے کہ این سی بی حکام کو ان کے کلائنٹ کے پاس سے منشیات برآمد ہوئی؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ این سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے، میرے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

طارق سید کا کہنا تھا کہ 5 گرام چرس جو انہیں مبینہ طور پر ملی ہے ، کیا وہ لڑکے جہاز پر اسے بیچنے جائیں گے؟ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا، وہ جہاز پر 5 گرام چرس بیچنے کیوں جائیں گے جب وہ پورا جہاز خرید سکتے ہیں؟

مزید خبریں :