15 اکتوبر ، 2021
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 33 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دھماکے میں 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔