Time 15 اکتوبر ، 2021
پاکستان

طالبان حکومت آنے کے بعد افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات کو دھچکا

طالبان حکومت آنےکے بعد افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں پہلے ہی مہینے میں کمی آگئی۔

دستاویز کے مطابق پاکستانی برآمدات ستمبر میں سالانہ بنیادپر افغانستان کیلئے سب سے کم رہیں، ستمبر میں سالانہ بنیاد پر پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدات میں 48 فیصد کمی دیکھی گئی اور ستمبر 2021 میں افغانستان کیلئے برآمدات 4 کروڑ 91 لاکھ 58 ہزار ڈالر رہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ ستمبر 2020 میں افغانستان کیلئے برآمدات 9 کروڑ 52 لاکھ 73 ہزار ڈالرز تھیں اور اگست 2021 میں یہ 4 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں۔


مزید خبریں :