Time 03 نومبر ، 2021
پاکستان

وزیراعظم سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اتحادیوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں اتحادیوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ اٹھایا اور اہم قانون سازی پر اعتماد میں نہ لینے کا بھی شکوہ کیا۔

حکومتی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ حکومت اپنےطور پر اس قسم کے اہم فیصلوں سے گریز کرے، ای وی ایم کے استعمال، طریقہ کار اور فنکشن پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

اتحادیوں نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ ای وی ایم مشین پاکستان کے سیاسی انتخابی نظام پر کس حد تک موثر ہوگی، یہ مشینیں کس حد تک محفوظ ہیں اور دیہی علاقوں میں ان مشینوں کوکون استعمال  کرے گا، جب کہ ان مشینوں کی خریداری پر کتنے اخراجات آئیں گے، سیکیورٹی ذمہ داری کس کی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اتحادیوں کے تحفظات پر وزیراعظم نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اتحادیوں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی جو آئندہ ہفتے دیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :