پاکستان
Time 06 نومبر ، 2021

چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے تک جا پہنچی

4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا/ فائل فوٹو
4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا/ فائل فوٹو

کوئٹہ میں چینی کی قیمت مزید 5 روپے اضافے کے بعد 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی 142روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی 160 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 4 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 47 روپےکا اضافہ ہوا۔

دوسری جانب ملتان میں  ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپےکلو ہے۔

ادھر حیدرآباد میں ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ میرپور آزاد کشمیر ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مزید خبریں :